ٹک ٹاکر امیشہ رحمان کی نازیبا ویڈیوز لیک، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا!
ٹک ٹاکر امیشہ رحمان کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد شدید ہلچل مچ گئی ہے۔ مناہل ملک کے بعد اب امیشہ رحمان کی بھی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد صارفین میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ امیشہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس عارضی طور پر ڈی ایکٹیویٹ کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، اس واقعے کے بعد امیشہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور ان کے قریبی حلقے نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امیشہ رحمان کے فالوورز نے ان کے حق میں اور پرائیویسی کی خلاف ورزی کے خلاف آواز بلند کی ہے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ لوگوں نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کچھ نے سوشل میڈیا پر ذاتی مواد کے تحفظ پر سوالات اٹھائے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ نہ صرف مشہور شخصیات بلکہ عام افراد کے لیے بھی ایک انتباہ ہے کہ سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط سے کام لیں اور ذاتی مواد کو محفوظ رکھیں۔ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر پرائیویسی اور ذاتی مواد کے تحفظ کی بحث نے زور پکڑ لیا ہے۔