Wednesday, February 11, 2026
ہومLifestyle  جلد کو گورا کرنے کے لیے 7 دن کی مکمل سکن...

  جلد کو گورا کرنے کے لیے 7 دن کی مکمل سکن وائٹننگ روٹین

اگر آپ کی جلد سورج کی شعاعوں کی وجہ سے سیاہ پڑ گئی ہے اور آپ قدرتی اور محفوظ طریقے سے اس کا حل چاہتے ہیں تو یہ سات روزہ سکن وائٹننگ روٹین آپ کے لیے بہترین ہے۔ اس روٹین میں استعمال ہونے والے تمام اجزاء گھریلو اور آسانی سے دستیاب ہیں۔

 پہلا دن: ڈیپ کلینزنگ اور اسکربنگ

صبح:

ٹھنڈے دودھ سے چہرہ دھوئیں۔

1 چمچ بیسن، چٹکی بھر ہلدی اور تھوڑا دودھ مکس کر کے پیسٹ بنائیں، چہرے پر لگائیں اور 15 منٹ بعد دھو لیں۔

رات:

1 چمچ چینی اور 1 چمچ شہد ملا کر چہرے پر ہلکا اسکرب کریں۔

بعد میں ایلوویرا جیل لگا کر سونے دیں۔

 دوسرا دن: ٹین ہٹانے کا نسخہ

صبح:

آلو کا رس اور لیموں کا رس مکس کر کے چہرے پر لگائیں۔

20 منٹ بعد دھو لیں۔

رات:

دہی، بیسن اور ہلدی کا پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیں، 15 منٹ بعد دھو لیں۔

ناریل کا ہلکا سا تیل لگائیں۔

 تیسرا دن: جلد کو تروتازہ کرنے کے لیے

صبح:

پکے ہوئے پپیتے کا گودا چہرے پر لگائیں۔

15 منٹ بعد دھو لیں۔

رات:

روئی کو کچے دودھ میں بھگو کر چہرے پر لگائیں۔

10 منٹ بعد دھو کر ایلوویرا یا بادام کا تیل لگائیں۔

 چوتھا دن: برائٹننگ ماسک اور اسکرب

صبح:

ملتانی مٹی، گلاب کا پانی اور لیموں کا رس مکس کر کے پیسٹ بنائیں۔

چہرے پر 20 منٹ تک لگا رہنے دیں، پھر دھو لیں۔

رات:

کھیرے اور دہی کا مکسچر چہرے پر لگائیں، 15 منٹ بعد دھو لیں۔

موئسچرائزر لگائیں۔

 پانچواں دن: جلد کی مرمت اور ہائیڈریشن

صبح:

دہی اور شہد کو مکس کر کے چہرے پر لگائیں، 15 منٹ بعد دھو لیں۔

رات:

خالص ایلوویرا جیل لگا کر سونے دیں۔

 چھٹا دن: داغ دھبوں کا علاج اور چمکدار جلد

صبح:

ٹماٹر کا رس چہرے پر لگائیں، 15 منٹ بعد دھو لیں۔

رات:

بادام کو پیس کر دودھ میں مکس کریں، پیسٹ چہرے پر لگائیں، 20 منٹ بعد دھو لیں۔

ناریل کا تیل لگائیں۔

 ساتواں دن: مکمل نکھار اور فائنل ٹچ

صبح:

بیسن، اورنج پیل پاؤڈر اور دہی کا پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیں۔

20 منٹ بعد دھو لیں۔

رات:

کھیرے کا رس اور گلاب کا پانی مکس کر کے روئی سے لگائیں۔

سونے سے پہلے ایلوویرا جیل یا بادام کا تیل لگائیں۔

 اہم مشورے:

سورج میں نکلنے سے پہلے سن بلاک ضرور استعمال کریں۔

پانی زیادہ پئیں تاکہ جلد ہائیڈریٹ رہے۔

جھلسنے یا الرجی کی صورت میں کسی بھی نسخے کو فوراً بند کریں۔

یہ روٹین مسلسل ایک ہفتہ اپنانے سے آپ کی جلد قدرتی طور پر صاف، نکھری اور چمکدار ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈارک سرکلز کے لیے گھریلو علاج

Most Popular