عماد عرفانی اور علامہ اقبال کا خاندانی تعلق
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار اور ماڈل عماد عرفانی کے بارے میں ایک حیرت انگیز انکشاف سامنے آیا ہے کہ ان کا تعلق شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال سے ہے۔
عماد عرفانی، جو گزشتہ بیس سالوں سے شوبز اور ماڈلنگ کی دنیا میں سرگرم ہیں، نے اس تعلق کے بارے میں پہلے کبھی بات نہیں کی۔
حال ہی میں عماد عرفانی نے پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں ان کے میزبان معروف پاکستانی شخصیت یوسف صلاح الدین تھے۔ پروگرام کے دوران عماد عرفانی نے انکشاف کیا کہ وہ اور یوسف صلاح الدین آپس میں رشتہ دار ہیں۔
یوسف صلاح الدین نے وضاحت کی کہ عماد کی نانی علامہ محمد اقبال کی بہن تھیں، جس کے سبب عماد عرفانی کا تعلق اس عظیم شاعر سے ہے، اور علامہ اقبال ان کے نانا ہیں۔
علامہ محمد اقبال، شاعر مشرق اور مفکر پاکستان، وہ شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی شاعری اور فلسفیانہ خیالات کے ذریعے مسلمانوں کو ایک الگ قوم کی حیثیت سے بیدار کیا۔ اقبال نے نہ صرف مشرقی روایات اور اسلامی اقدار کو اجاگر کیا بلکہ قوم کے لیے خودی اور خوداعتمادی کا درس بھی دیا۔
ان کا کلام آج بھی نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے، اور ان کے نظریات نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن کے قیام کے لیے تحریک دی۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ اقبال: شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان