یہ باکسنگ مقابلہ لاہور میں منعقد ہوا، جس میں مشہور اداکار فیروز خان اور یوٹیوبر رحیم پردیسی آمنے سامنے آئے۔ رحیم پردیسی نے باکسنگ مقابلے میں فیروز خان کو شکست دے دی، اس سنسنی خیز مقابلے میں رحیم پردیسی نے 4-1 سے کامیابی حاصل کی۔
پانچ راؤنڈز پر مشتمل فائٹ میں دونوں فائٹرز نے بہترین کارکردگی دکھائی، مگر فیروز خان زیادہ دیر رحیم پردیسی کے حملوں کا سامنا نہ کر سکے اور چند ہی منٹ میں کمزور پڑ گئے۔
مقابلے کے اختتام پر فیروز خان کی اہلیہ، ڈاکٹر زینب، رنگ میں آئیں اور اپنے شوہر کو دلاسہ دیا۔ اس موقع پر ان کا بیٹا بھی وہاں موجود تھا، جو فائٹ کے دوران کچھ پریشان نظر آیا۔
مقابلے سے قبل دونوں کے درمیان سخت لفظی نوک جھونک بھی جاری رہی۔ رحیم پردیسی نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ایک یادگار فائٹ ہوگی، جبکہ فیروز خان نے اپنے مداحوں کو بہترین کارکردگی دکھانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
یہ ایونٹ پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لیے منعقد کیا گیا، تاکہ نوجوانوں کو اس کھیل میں حصہ لینے کی ترغیب دی جا سکے۔ فائٹ کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے ساتھ عزت و احترام کا مظاہرہ کیا اور بہترین کھیل پیش کرنے پر ایک دوسرے کو سراہا۔