Saturday, April 19, 2025
ہومReligionرمضان المبارک کا چاند 2025 رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اور سپارکو...

رمضان المبارک کا چاند 2025 رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اور سپارکو کی پیش گوئی

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام پشاور میں ہوگا، جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں موصول کرنے اور چاند نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

زونل کمیٹیوں کے اجلاس

مرکزی اجلاس کے ساتھ ساتھ تمام زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ زونل ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔ اسلام آباد میں زونل کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں منعقد ہوگا، جہاں سے موصول ہونے والی شہادتیں مرکزی کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی۔

سپارکو کی پیشن گوئی

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے اپنی تکنیکی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ سپارکو کے مطابق آج چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، جس کے باعث پہلا روزہ اتوار کو ہونے کا امکان ہے۔

چاند کی پیدائش اور عمر

سپارکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیا چاند 28 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوا۔ غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 12 گھنٹے ہوگی، جس کے باعث اس کی رویت انتہائی مشکل ہوگی۔

چاند کی بلندی اور فاصلہ

ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ 28 فروری کو چاند کی بلندی بھی بہت کم ہوگی اور زمین سے اس کا فاصلہ بھی زیادہ ہوگا، جس کی وجہ سے عام آنکھ سے چاند کا نظر آنا تقریباً ناممکن ہے۔

عیدالفطر کی متوقع تاریخ

سپارکو نے شوال کے چاند سے متعلق بھی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔ اس حساب سے عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہوسکتی ہے، تاہم حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Most Popular