Tuesday, June 17, 2025
ہومSportsراشد لطیف کا دعویٰ چیمپئنز ٹرافی 2025 بھارت کے نام ہونے کا...

راشد لطیف کا دعویٰ چیمپئنز ٹرافی 2025 بھارت کے نام ہونے کا امکان

بھارت کی کارکردگی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی اس دفعہ ان کی ہوگی:راشد لطیف

بھارت کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے امکانات

کراچی: سابق قومی کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ بھارت اس بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا مضبوط امیدوار ہے۔راشد لطیف نے ایک نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی حالیہ کارکردگی سے واضح ہے کہ اس مرتبہ ٹرافی پر ان کا قبضہ ہو سکتا ہے۔

پاکستانی ٹیم کی سلیکشن پر تحفظات

قومی ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ ٹیم سلیکشن کے دوران مکمل غیر سنجیدگی اور غیر پیشہ ورانہ طریقہ اپنایا گیا-انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹرز کی جانب سے فیصلے کرتے ہوئے گھبراہٹ کا مظاہرہ کیا گیا جو ٹیم کے حق میں بہتر نہیں۔

احمد شہزاد کا ردعمل

اسی پروگرام میں شریک احمد شہزاد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارتی ٹیم اس وقت بہترین فارم میں ہے۔انہوں نے قومی اسکواڈ کے اعلان کو عوام اور میڈیا کے ساتھ مذاق قرار دیا اور کہا کہ جن کھلاڑیوں پر اعتراض کیا گیا تھا، انہ ہی مختلف فارمیٹس میں شامل کر لیا گیا ہے۔

سکندر بخت کا موقف

سابق کرکٹر سکندر بخت نے بھی ٹیم کے انتخاب پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس قسم کی سلیکشن پاکستانی کرکٹ کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے-انہوں نے کہا کہ جن کھلاڑیوں کی کارکردگی پر پہلے سوالات اٹھائے گئے، انہی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کر کے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے۔

بھارت کی بڑی کامیابی

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کو 14 سال بعد کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے ناک آؤٹ میچ میں شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔بھارتی ٹیم کی اس شاندار کامیابی کے بعد انہیں ٹائٹل کا مضبوط ترین امیدوار سمجھا جا رہا ہے

Most Popular