Tuesday, June 17, 2025
ہومPoliticsپرکشش ملازمتوں کا جھانسہ، کمبوڈیا میں پاکستانیوں کے ساتھ بڑے فراڈ کا...

پرکشش ملازمتوں کا جھانسہ، کمبوڈیا میں پاکستانیوں کے ساتھ بڑے فراڈ کا انکشاف

پرکشش ملازمتوں کا جھانسہ، کمبوڈیا میں پاکستانیوں کے ساتھ بڑے فراڈ کا انکشاف

تعارف

پاکستانی شہریوں کو پرکشش ملازمتوں کے جھانسے میں ایشیائی ملک کمبوڈیا بلا کر بڑا فراڈ کیا جا رہا ہے اور کئی سو پاکستانی کئی ماہ سے یرغمال اور پرتشدد کارروائیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

ملازمتوں کے جھوٹے دعوے اور فراڈ

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی کے مطابق سوشل میڈیا پر کمبوڈیا میں آئی ٹی سیکٹر، کال سینٹرز، انجینئرنگ اور دیگر پروفیشنل شعبوں کی پرکشش ملازمتوں کی تشہیر کی جاتی ہے۔ خاص طور پر امارات، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں بھارتی ایجنٹ پاکستانی نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں اور ایک سے دو ہزار ڈالرز میں کمبوڈیا میں اچھی ملازمتوں کا لالچ دیتے ہیں۔

متاثرہ افراد اور تحقیقات

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق لاہور اور کراچی میں بھی نوجوانوں کو ورغلا کر اس روٹ پر بھیجا جا رہا ہے۔ خاتون سمیت 20 سے زائد افراد گزشتہ ہفتوں میں کمبوڈیا سے ایمرجنسی دستاویزات پر ڈی پورٹ کیے گئے۔ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے ایس ایچ او سہیل محمود شیخ نے بتایا کہ ان افراد سے پوچھ گچھ کے بعد اب تک 14 انکوائریز اور 2 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

جبری مشقت اور غیرقانونی سرگرمیاں

کمبوڈیا پہنچنے کے بعد پاکستانی نوجوانوں کے پاسپورٹ ضبط کر لیے جاتے ہیں اور انہیں نواحی علاقوں میں جبری مشقت اور غیرقانونی کاموں، خاص طور پر ڈبہ کال سینٹرز میں کام پر مجبور کیا جاتا ہے۔ کئی پاکستانی ان مشقتی مراکز سے فرار ہو کر سفارتخانے سے رابطہ کر کے ڈی پورٹ ہوئے۔

پاکستانی مشن کی کارروائی

پاکستانی مشن کی شکایت پر دو ہفتے قبل مقامی انتظامیہ نے آپریشن کرکے 100 سے زائد پاکستانیوں کو ایسے سینٹرز سے بازیاب کرایا ہے، تاہم دور دراز علاقوں میں اب بھی پاکستانیوں کی بڑی تعداد مبینہ طور پر یرغمال اور مشقت پر مجبور ہے۔ ذرائع کے مطابق ان متاثرین میں بڑی تعداد کا تعلق پنجاب سے ہے۔

مزید تحقیقات

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس تمام دھندے میں کراچی اور لاہور میں موجود بعض غیرملکی بھی ملوث ہیں، جن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

Most Popular