سلمان خان کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر جرمن ڈائریکٹر کی تنقید
تعارف
جرمن فلم ڈائریکٹر مشیل، جو ماضی میں بالی وڈ کے کئی معروف پروڈیوسرز اور اداکاروں کے ساتھ کام کرچکی ہیں، نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ایک مشکل تجربہ تھا۔
سلمان خان کے ساتھ کام کا تجربہ
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیل نے اپنی ایک دستاویزی فلم میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے ناخوشگوار لمحات شیئر کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان سیٹ پر سات سات گھنٹے انتظار کرواتے تھے، اور کسی کو معلوم نہیں ہوتا تھا کہ وہ کب آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہیں اس بات کا اندازہ ہوگیا تو انہوں نے شوٹنگ کے دوران اپنا دوسرا کام بھی ساتھ لے جانا شروع کردیا تاکہ وقت ضائع نہ ہو۔
شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کے ساتھ کام
جرمن ہدایتکار کے مطابق، شاہ رخ خان کے ساتھ کام کا تجربہ خوشگوار رہا۔ انہوں نے کہا کہ “شاہ رخ خان ایک اچھے انسان ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا رہا۔” اس کے علاوہ، انہوں نے عالیہ بھٹ کے ساتھ ایک اشتہاری مہم پر کام کیا اور انہیں “بے حد کول اور پروفیشنل” قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں:عامر خان نے 60ویں سالگرہ پر نئی گرل فرینڈ کا انکشاف کر دیا، تفصیل بھی بتادی