Saturday, April 19, 2025
ہومPoliticsعیدالفطر پر تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیوں کا اعلان

عیدالفطر پر تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیوں کا اعلان

عیدالفطر پر تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیوں کا اعلان

وفاقی اور پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی وزارت تعلیم نے عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تعلیمی ادارے 31 مارچ سے 4 اپریل تک بند رہیں گے، جبکہ نیا تعلیمی سیشن 7 اپریل سے شروع ہوگا۔

پنجاب میں عید کی تعطیلات

پنجاب حکومت نے بھی عید کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق تعلیمی ادارے 31 مارچ سے 2 اپریل تک تین دن کے لیے بند رہیں گے۔

عید کا ممکنہ دن اور چاند کی رویت

محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے، کیونکہ 29 مارچ کو 3 بج کر 58 منٹ پر چاند پیدا ہوگا اور 30 مارچ کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔ چاند کی عمر 27 گھنٹے ہونے کے باعث اس کا نظر آنا ممکن ہوگا، تاہم اس کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی

یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر 2025: وفاقی حکومت کا سرکاری تعطیلات کا اعلان

Most Popular