Saturday, April 19, 2025
ہومSportsسابق بنگلہ دیشی کپتان تمیم اقبال کو دورانِ میچ دل کا دورہ،...

سابق بنگلہ دیشی کپتان تمیم اقبال کو دورانِ میچ دل کا دورہ، اسپتال منتقل

سابق بنگلہ دیشی کپتان تمیم اقبال کو میچ کے دوران دل کا دورہ

سابق بنگلہ دیشی کپتان تمیم اقبال کو پیر کے روز ڈھاکہ پریمیئر ڈویژن کرکٹ لیگ (ڈی پی ایل)کے دوران دل کا
دورہ پڑا یہ واقعہ ایک میچ کے دوران پیش آیا ۔

35 سالہ ریٹائرڈ کرکٹر، جو محمدن اسپورٹنگ کلب کی قیادت کر رہے تھے، نے پہلی اننگز کے دوران سینے میں تکلیف کی شکایت کی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں نے ہنگامی انجیو پلاسٹی کرتے ہوئے ان کے دل میں موجود رکاوٹ کو دور کیا۔ ابتدائی طور پر انہیں کے پی جے اسپیشلائزڈ اسپتال لے جایا گیا، جہاں ٹیسٹ کے بعد دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق ہوئی۔

فی الحال تمیم اقبال کی حالت مستحکم ہے، اور وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ یاد رہے کہ انہوں نے 2025 کے اوائل میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی

Most Popular