سپارکو کی پیشگوئی
پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو نے رواں برس عید الاضحیٰ کے حوالے سے اپنی پیشگوئی جاری کردی ہے، جس کے مطابق ملک میں عید الاضحیٰ 7 جون 2025 کو منائے جانے کا امکان ہے۔
چاند کی پیدائش اور عمر
سپارکو کے مطابق ذی الحج کے چاند کی پیدائش 27 مئی کو صبح 8 بج کر 2 منٹ پر ہوگی، اور اس دن چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی۔
چاند نظر آنے کے امکانات کم
ادارے نے واضح کیا کہ 27 مئی کو چاند دیکھنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، اسی لیے 29 مئی کو یکم ذی الحج ہونے کا قوی امکان ہے، جس کی بنیاد پر عید الاضحیٰ 7 جون کو متوقع ہے۔
سرکاری اعلان کا انتظار
سپارکو کی پیشگوئی ایک سائنسی تجزیہ ہے، تاہم عید کی حتمی تاریخ کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں چاند دیکھنے کی شہادتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین نے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی