Monday, June 16, 2025
ہومPoliticsفیلڈ مارشل عاصم منیر کو سونے کا تاج پہنایا جائے گا، پاک...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سونے کا تاج پہنایا جائے گا، پاک جاپان بزنس کونسل کا اعلان

اعزازی تاج پیش کرنے کا اعلان

پاک جاپان بزنس کونسل کے چیئرمین رانا عابد حسین نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے اعلان کیا کہ کونسل کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سونے کا تاج پہنایا جائے گا، جو ان کی مثالی قیادت، بہادری اور پاکستان سے غیر متزلزل وفاداری کے اعتراف میں پیش کیا جائے گا۔

عسکری قیادت اور قومی سلامتی میں کردار

رانا عابد حسین نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نہ صرف ملکی سلامتی کو مضبوط بنایا بلکہ قوم کو ایک واضح اور پرعزم قیادت بھی فراہم کی، جو ہر بحران میں ثابت قدم رہی۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے دشمن کو مؤثر پیغام دیا اور اندرونی و بیرونی خطرات کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔

وزیر اعظم کے فیصلے کو سراہا گیا

انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے ایک نڈر اور دیانت دار سپہ سالار پر اعتماد کرتے ہوئے قومی مفاد میں تاریخی فیصلہ کیا۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ قومی وحدت، عسکری استحکام اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈمارشل کے عہدے سے کیا مرادہے؟کس جنرل کو فیلڈمارشل کا عہدہ ملتاہے؟

Most Popular