جمعرات, 15 اکتوبر 2026
جمعرات, 15 اکتوبر 2026|
تازہ ترین
اسلامی نظریاتی کونسل کی خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ کے لیے خصوصی وراثتی ٹریبونل قائم کرنے کی سفارش، مذہبی چینلز کو باقاعدہ لائسنس دینے کا بھی مطالبہ• لاہور میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار، ہوا بھی صاف ہو گئی، پنجاب کے کئی اضلاع میں آج رات مزید بارش کی پیشگوئی• پنجاب کے بلدیاتی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا دو ٹوک فیصلہ: اپریل تک تاخیر کی تجویز مسترد، شیڈول فوری جاری کرنے کی ہدایت• گھر پر چکن کڑاہی بنانے کا اصل طریقہ، بغیر پیاز کے ٹماٹر ادرک کی چٹپٹی گریوی والی• کوریائی سائنس فکشن تھرلر فلم ’ہوپ‘ 23 اکتوبر کو پاکستان کے سینماؤں میں ریلیز ہوگی، اسکوئڈ گیم کی اداکارہ بھی کاسٹ میں شامل• گھر پر ہوٹل جیسی بیف نہاری بنانے کا آسان طریقہ، دھیمی آنچ پر پکی ہوئی نرم بوٹی اور گاڑھی گریوی• جنگ بندی کے ایک سال بعد بھی غزہ میں لاشیں گنی جا رہی ہیں، جنگ بندی کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے بڑھ گئی• مکہ مکرمہ میں موسلا دھار بارش، عمرہ زائرین بارش میں بھی خانہ کعبہ کا طواف کرتے رہے، محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا•
سیاست

غزہ کی جانب مارچ سے قبل مصر میں 200 سے زائد افراد زیر حراست

News Cuff

غزہ کے محاصرے کے خلاف عالمی مارچ کے آغاز سے قبل مصر میں فلسطین کے حامی 200 سے زائد کارکنوں کو زیرِ حراست لے لیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مصری حکام نے قاہرہ ایئرپورٹ اور شہر کے مختلف ہوٹلوں پر کارروائی کرتے ہوئے امریکا، آسٹریلیا، نیدرلینڈز، فرانس، اسپین، مراکش اور الجزائر سمیت مختلف ممالک کے شہریوں کو روکا، ان سے تفتیش کی، موبائل فون ضبط کیے اور سامان کی تلاشی لی۔

منتظمین کے مطابق ان میں سے کچھ افراد کو حراست میں رکھا گیا ہے جب کہ دیگر کو چھوڑ دیا گیا۔ پریس کانفرنس میں منتظمین نے بتایا کہ مارچ میں شرکت کے لیے دنیا بھر کے 40 ممالک سے تعلق رکھنے والے 4 ہزار سے زائد افراد مصر پہنچنے والے ہیں۔

یہ مارچ جمعے کے روز شروع ہوگا، جس میں شرکا قاہرہ سے سخت سیکیورٹی والے علاقے العریش جائیں گے اور وہاں سے 50 کلومیٹر پیدل سفر کرکے رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی سرحد تک پہنچیں گے۔ وہاں کیمپ لگا کر اسرائیلی ناکہ بندی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

دوسری جانب اسرائیل نے مصر پر زور دیا ہے کہ وہ ان مظاہرین کو سرحد تک پہنچنے سے روکے کیونکہ یہ اسرائیلی فوج کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اس قسم کے مظاہرے ناقابلِ برداشت ہوں گے۔ مصر کی وزارت خارجہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کی عالمی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، تاہم سرحدی علاقوں تک رسائی کے لیے حکومتی منظوری لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر دفاع نے امدادی کشتی میڈلین کو روکنے کا حکم دے دیا

قرآن مجید اردو ترجمے کے ساتھ پڑھیںنماز کے اوقات • رمضان کیلنڈر • قرآنی دعائیں

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے