حادثے کے بعد بوئنگ کے شیئرز میں نمایاں کمی
بھارتی شہر احمد آباد میں ایئر انڈیا کے بوئنگ طیارے کے المناک حادثے کے بعد امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے شیئرز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ طیارہ بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر ماڈل کا تھا، جس میں سوار 242 افراد میں سے 241 کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے۔
حادثے کی وجوہات اور بوئنگ کا ابتدائی ردعمل
فی الحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ تاہم، بوئنگ کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ابتدائی رپورٹس سے آگاہ ہے اور مزید تفصیلات جمع کرنے کے عمل میں ہے۔
بوئنگ 787 کا ریکارڈ اور ماضی کی شکایات
787 ڈریم لائنر کو دنیا کے جدید ترین طیاروں میں شمار کیا جاتا ہے، اگرچہ اسے ماضی میں بیٹری کے مسائل کی وجہ سے عارضی طور پر گراؤنڈ کیا گیا تھا۔ اس ماڈل کے ساتھ یہ پہلا جان لیوا حادثہ قرار دیا جا رہا ہے، جو بوئنگ کے لیے ایک نیا چیلنج بن سکتا ہے۔
دیگر کمپنیوں کے شیئرز بھی متاثر
حادثے کے بعد بوئنگ کے شیئرز میں تقریباً 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ، اسپرٹ ایرو سسٹمز اور جنرل الیکٹرک ایرو اسپیس جیسی کمپنیاں، جو اس طیارے کے انجن اور دیگر پرزے بناتی ہیں، ان کے شیئرز میں بھی تقریباً 3 فیصد کی کمی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:احمد آباد ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا کا 242 مسافروں والا طیارہ گر کر تباہ