Tuesday, July 8, 2025
ہومPoliticsایران اسرائیل جنگ میں 17 ایرانی ایٹمی سائنسدان شہید

ایران اسرائیل جنگ میں 17 ایرانی ایٹمی سائنسدان شہید

ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی افواج نے ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کو خصوصی ہدف بنایا، جن میں سے 17 سائنسدان شہید ہوئے۔ ان میں معروف ایٹمی ماہر محمد رضا صدیقی بھی شامل ہیں جو جنگ کے آخری دن اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوئے۔

اسرائیل نے اس جنگ کا بنیادی مقصد ایران کے ایٹمی پروگرام کو تباہ کرنا قرار دیا تھا۔ اسی ہدف کے تحت امریکا نے بھی اسرائیل کا ساتھ دیا اور ایرانی جوہری تنصیبات پر بی ٹو بمبار طیاروں کے ذریعے بسٹر بم برسائے گئے۔ اس شدید بمباری کے نتیجے میں کئی اہم جوہری مراکز کو نقصان پہنچا اور ایٹمی سائنسدان ہلاک ہوئے۔

جنگ بندی کا آغاز ہو چکا ہے لیکن ایران کے لیے ایٹمی سائنسدانوں کا یہ نقصان ناقابل تلافی قرار دیا جا رہا ہے، جو اس کے جوہری پروگرام کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل ایران جنگ کی تازہ ترین صورتحال جانیے

Most Popular