بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار عامر خان نے ایک انٹرویو میں دلچسپ اور حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ 1986 میں جاوید میانداد کے تاریخی چھکے نے اُن کی شادی تقریب کو بری طرح متاثر کیا تھا۔ عامر خان کے مطابق اُس دن وہ اپنی شادی کی تقریبات میں مصروف تھے جب شارجہ کے میدان میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ کھیلا جا رہا تھا۔
عامر خان نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں مہمانوں کی توجہ کھانے یا رسومات پر نہیں بلکہ میچ پر مرکوز تھی۔ ہر کوئی ٹی وی اسکرین کے سامنے بیٹھا ہوا تھا، اور جیسے ہی میانداد نے آخری گیند پر چھکا مارا، پورے ماحول میں ایک سناٹا چھا گیا کیونکہ بھارت یہ میچ ہار گیا تھا۔
عامر خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ لوگ خوشی کے بجائے افسردہ ہو گئے، اور مجھے ایسا لگا جیسے میری شادی کی خوشی میانداد کے چھکے کے ساتھ ہی ختم ہو گئی ہو۔
یہ بھی پڑھیں:شیفالی کی موت سے قبل لگایا گیا انجیکشن کیا تھا؟ تفصیلات منظرعام پر