Tuesday, June 17, 2025
ہومPoliticsافغانستان میں بدامنی، غربت اور اقتصادی بحران کی صورتحال

افغانستان میں بدامنی، غربت اور اقتصادی بحران کی صورتحال

افغان طالبان کے دعوؤں کے باوجود غربت اور بیروزگاری برقرار

افغانستان میں بدامنی اور غربت کی صورتحال

افغان طالبان کے مسلسل دعوؤں کے باوجود افغانستان میں دہشتگردی، غربت اور بے روزگاری کا مسئلہ برقرار ہے۔ امن و امان کی غیر یقینی صورتحال اور بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خواتین اور بچوں کی صورتحال

بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں نصف آبادی، خاص طور پر خواتین غربت کی لپیٹ میں ہیں۔ ان کی روزمرہ کی ضروریات پوری کرنا ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے، جبکہ بچوں کی تعلیم اور صحت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

شدید غذائی قلت کا بحران

ورلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق افغانستان کی 25 فیصد آبادی شدید غذائی قلت کا شکار ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) نے خبردار کیا ہے کہ ملک کی ایک تہائی آبادی کو فوری غذائی امداد کی ضرورت ہے تاکہ وہ بھوک سے بچ سکیں۔

اقتصادی بدحالی کے اثرات

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس اقتصادی حالات کی خرابی اور خوراک کی کمی کی وجہ سے 15.8 ملین افراد متاثر ہوئے۔ ان مسائل کے باعث بچوں سے مشقت لینے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے، جو بچوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

طالبان کی پالیسیوں کے نقصانات

افغان طالبان کی حکومت کے بعد عوام کیلئے روزی روٹی کا انتظام مشکل تر ہو چکا ہے۔ جو امداد بیرونی ممالک سے غریب عوام کے لئے آتی ہے، اسے طالبان اپنی مرضی سے استعمال کرتے ہیں، جس کی وجہ سے حقیقی مستحقین تک مدد نہیں پہنچ پاتی۔

Most Popular