Monday, June 16, 2025
ہومSportsاحمد شہزاد کی محمد رضوان پر تنقید، سہ ملکی سیریز میں شکست...

احمد شہزاد کی محمد رضوان پر تنقید، سہ ملکی سیریز میں شکست کا ذمہ دار قرار دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعد کپتان محمد رضوان کی قیادت پر سخت تنقید کی ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جہاں گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 242 رنز بنائے، تاہم نیوزی لینڈ نے 45.2 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔

پاکستانی فیلڈرز کی مسلسل غلطیوں نے ٹیم کو نقصان پہنچایا، جس پر کرکٹ شائقین مایوس دکھائی دیے، وہیں احمد شہزاد نے محمد رضوان کی حکمت عملی کو شکست کی بڑی وجہ قرار دے دیا۔

میچ کے بعد اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا ناقابل فہم تھا، کیونکہ کراچی میں رات کے وقت پچ بیٹنگ کے لیے زیادہ سازگار ہوتی ہے جبکہ گیند بازوں کو مشکلات پیش آتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیچز چھوڑنے اور کمزور بالنگ کے ساتھ میچ جیتنا ممکن نہیں، ایسے فیصلے آئندہ میچز میں بھی ٹیم کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ ٹیم کے حالیہ فیصلے اور حکمت عملی باعث تشویش ہیں، اور اگلے میچز میں بہتری کے لیے ان پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔

:مزید تفصیلات کے لیے، آپ یہ ویڈیو ملاحظہ کر سکتے ہیں

Most Popular