Tuesday, June 17, 2025
ہومArticlesایرانی پاپ سنگر کو گستاخی کے الزام میں سزائے موت

ایرانی پاپ سنگر کو گستاخی کے الزام میں سزائے موت

ایران میں مشہور پاپ گلوکار امیر حسین، جو ٹیٹالو کے نام سے جانے جاتے ہیں، کو پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق، 37 سالہ گلوکار کو ابتدائی طور پر توہین مذہب کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا دی گئی تھی، تاہم مقدمے کی دوبارہ سماعت کے دوران گستاخی کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے موت کی سزا جاری کی۔

امیر حسین 2018 سے ترکی کے شہر استنبول میں مقیم تھے۔ ایران کی درخواست پر ترک حکام نے انہیں گرفتار کیا اور دسمبر 2023 میں ایران کے حوالے کیا۔ اس سے پہلے، امیر حسین پر جسم فروشی کو فروغ دینے، اسلامی جمہوریہ کے خلاف پروپیگنڈا کرنے اور غیر اخلاقی مواد شائع کرنے کے الزامات میں دس سال قید کی سزا سنائی جا چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سویڈن میں قرآن جلانے والا شخص لائیو سٹریمنگ کے دوران قتل

Most Popular