Tuesday, June 17, 2025
ہومEntertainmentہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے بھی فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ...

ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے بھی فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کردی

عالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فلسطینی عوام کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز (MSF) کی ایک اہم پوسٹ شیئر کی، جس میں غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم اور انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

غزہ کو اجتماعی قبر قرار

انجلینا جولی کی شیئر کردہ پوسٹ میں واضح طور پر کہا گیا کہ غزہ اب فلسطینیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کی اجتماعی قبر بن چکا ہے۔ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیلی افواج غزہ کی پٹی پر فضائی، زمینی اور بحری حملے تیز کرچکی ہیں، اور اس دوران امدادی سامان کو دانستہ روکا جا رہا ہے جبکہ عام شہریوں کو جبری طور پر بے گھر کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ردعمل اور تنقید

اداکارہ کی اس انسان دوست پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں ان کے اقدام کو سراہا گیا، وہیں انتہا پسند یہودیوں کی طرف سے شدید غم و غصے کا اظہار بھی دیکھنے میں آیا۔ انجلینا جولی ماضی میں بھی انسانی حقوق کی علمبردار کے طور پر سامنے آ چکی ہیں اور فلسطین سے متعلق اپنی ہمدردی کا اظہار کرتی رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے ساتھ طویل وابستگی

یاد رہے کہ انجلینا جولی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کی دو دہائیوں تک خیرسگالی سفیر اور نمائندہ خصوصی رہی ہیں اور دنیا بھر کے متاثرہ علاقوں میں انسانی خدمت انجام دیتی رہی ہیں، جن میں فلسطین بھی شامل ہے۔

غزہ کی موجودہ صورتحال

7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 51 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ نومبر 2024 میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآف گیلانٹ کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کے تحت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ اسرائیل اس وقت عالمی عدالت انصاف میں نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زندہ انسانوں کو جلانا معمولی نہیں، اسرائیل صرف غزہ تباہ نہیں کررہا بلکہ انسانیت چھین رہا ہے: سوارا بھاسکر

Most Popular