Monday, May 12, 2025
ہومPoliticsبھارتی فوج ہمیں ڈرا دھمکا نہیں سکتی، ملکی سالمیت کا دفاع کرنا...

بھارتی فوج ہمیں ڈرا دھمکا نہیں سکتی، ملکی سالمیت کا دفاع کرنا جانتے ہیں: آرمی چیف

آرمی چیف کا واضح پیغام: ہم ڈرنے والے نہیں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور افواج ہر جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملکی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 13 لاکھ بھارتی فوج ہمیں ڈرا دھمکا نہیں سکتی، کیونکہ ہم نے اس ملک کو بنانے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور اسے بچانا بھی جانتے ہیں۔

آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے بعد ویڈیو بیان

بھارت کو بھرپور جواب دینے والے آپریشن “بنیان مرصوص” کی کامیابی کے بعد آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ملکی سالمیت اور دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں بیان دیتے ہوئے دکھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ! تاریخ نے یہ ثابت کیا ہے کہ افواج پاکستان اور عوام ہر حملے کے خلاف متحد رہتے ہیں۔

بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک افواج کا دوٹوک ردعمل

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان بھارتی طاقت، مکاری یا جھوٹے پروپیگنڈے سے مرعوب نہیں ہوتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی فوج اور عوام اپنے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پہلگام حملہ اور سندھ طاس معاہدے پر بھارتی چالاکی

یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں فائرنگ سے 26 افراد جاں بحق ہوئے۔ پاکستان نے اس کی فوری مذمت کی اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کی، تاہم بھارت نے بغیر شواہد پاکستان پر الزام لگا کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔ اس واقعے کو بنیاد بنا کر بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا۔ پاکستان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے دریاؤں کا بہاؤ روکا تو یہ جنگ کے مترادف ہوگا، اور ڈیم بنانے کی صورت میں ان اسٹرکچرز کو تباہ کر دیا جائے گا۔

بھارتی حملے، پاکستان کا فیصلہ کن جواب

بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد کشمیر اور پاکستان کے 5 مقامات پر بمباری کی، جس کے جواب میں پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے، جن میں 3 رافیل شامل تھے، تباہ کر دیے۔ 8 مئی کو بھارت نے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کے ذریعے حملے کی کوشش کی، یہاں تک کہ پی ایس ایل کو بھی نشانہ بنانے کی سازش کی گئی۔

آپریشن بنیان مرصوص: پاکستانی شاہینوں کی برتری

9 اور 10 مئی کی شب بھارت نے دوبارہ حملہ کرنے کی کوشش کی، جس پر پاکستان نے فیصلہ کن کارروائی کی۔ جے ایف 17 تھنڈر اور جے 10 سی طیاروں کی مدد سے بھارت کے ایس 400 سسٹم، اہم ائیر فیلڈز اور چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا گیا۔ بھارت اس جوابی کارروائی کا سامنا نہ کر سکا اور امریکہ سے سیز فائر کی درخواست کی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی طے پائی۔ اس کی تصدیق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی مسلح افواج نے قوم سے کیا ہوا وعدہ نبھایا: ڈی جی آئی ایس پی آر

Most Popular