مذاکرات کی کامیابی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے درمیان دبئی میں اہم مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بی سی بی چیئرمین و صدر فاروق احمد کے درمیان طویل ملاقات کے بعد یہ طے پایا کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تفصیلات
معاہدے کے تحت بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، اور یہ تمام میچز لاہور میں ہوں گے۔ سیریز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔
بھارتی پراپیگنڈے کی ناکامی
ذرائع کے مطابق، بھارتی پروپیگنڈے کے باعث پہلے بنگلادیشی کھلاڑی پاکستان نہ آنے کے فیصلے پر پہنچ گئے تھے۔ اس کے بعد محسن نقوی نے ہنگامی طور پر دبئی کا دورہ کیا جہاں کئی گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد وہ بی سی بی کو پاکستان آنے پر راضی کرنے میں کامیاب ہوئے۔
پی سی بی کا شکریہ
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دینے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا اور اسے دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات کے لیے مثبت پیشرفت قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خدشات کا شکار