Tuesday, June 17, 2025
ہومPoliticsبھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں امیر...

بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں امیر مقام

بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں خطے کے امن واستحکام کیلئے ایک سنگین خطرہ ہیں:آرمی چیف کی زیر صدارت

بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں

وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان، انجینئر امیر مقام نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کشمیریوں کی قربانیاں

اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1989 سے لے کر اب تک بھارتی ظلم و جبر کے نتیجے میں 96 ہزار کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔

غیر قانونی گرفتاریاں

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے حریت قیادت سمیت ہزاروں کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر جیلوں میں قید کر رکھا ہے، جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ کی ذمہ داری

وفاقی وزیر نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ بھارتی غیر قانونی تسلط والے جموں و کشمیر میں استصواب رائے کی اپنی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں:یوم یکجہتی کشمیر 2025 – پاکستان اور دنیا بھر میں اظہارِ یکجہتی

Most Popular