Tuesday, June 17, 2025
ہومPoliticsدریائے سندھ میں یا تو ہمارا پانی بہے گا یا اُن کا...

دریائے سندھ میں یا تو ہمارا پانی بہے گا یا اُن کا خون: بلاول بھٹو کا مودی سرکار کو سخت پیغام

مودی سرکار کو واضح وارننگ

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سکھر کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی کو سخت اور دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ “مودی سن لے، دریائے سندھ ہمارا ہے، اس میں یا تو ہمارا پانی بہے گا یا اُن کا خون۔” ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی صورت دریائے سندھ پر بھارتی تسلط کو قبول نہیں کرے گا۔

بھارتی اقدامات کے خلاف سخت مؤقف

بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی کی حکومت اگر سندھ طاس معاہدہ توڑنے کی کوشش کرے گی تو ہم اسے ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے اور اس کی معطلی کو پاکستان ہرگز تسلیم نہیں کرے گا۔ “ہم سندھ کے دریا کے وارث ہیں اور اس کا تحفظ کریں گے،” بلاول نے کہا۔

کشمیر اور بھارتی الزامات پر ردعمل

اپنے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ دہشتگرد حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر بلا تحقیق پاکستان پر الزام لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج بھارت کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیں گی۔

کینالز پر قومی اتفاق رائے کی ضرورت

جلسے میں بلاول بھٹو نے کینالز منصوبوں پر بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اس بات پر متفق ہو چکی ہیں کہ کوئی نئی نہر عوام کی مرضی اور تمام صوبوں کی رضامندی کے بغیر نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ جولائی سے ہی وہ کینالز منصوبے پر اعتراض کر رہے ہیں اور جن منصوبوں پر اتفاق رائے نہیں ہوگا، انہیں واپس متعلقہ ادارے کو بھیج دیا جائے گا۔

سیاسی اتحاد اور پالیسی کا تسلسل

بلاول نے بتایا کہ تمام فریق اس بات پر متفق ہو چکے ہیں کہ عوامی رائے کے بغیر کوئی بھی آبی منصوبہ نافذ نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف وہی منصوبے آگے بڑھیں گے جن پر مکمل قومی ہم آہنگی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے اور دریا کا رخ موڑ کر بھارت اتنا پانی رکھے گا کہاں؟ اسدالدین اویسی کا دو ٹوک سوال

Most Popular