Tuesday, June 17, 2025
ہومPoliticsچین کا پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں...

چین کا پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دینےکا اعلان

بیجنگ میں اہم سفارتی ملاقاتیں

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ یہ بیان نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ چین کے دوران دیا گیا۔

پاکستان، بھارت تنازعات کا حل مذاکرات سے ممکن

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اس موقع پر کہا کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ دونوں ممالک اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ انہوں نے جامع اور دیرپا جنگ بندی کے حصول پر زور دیا اور بنیادی مسائل کا حل تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور

وانگ ای نے کہا کہ چین پاکستان کو صنعت، زراعت، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے انسداد دہشتگردی میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کی بھی تجویز دی تاکہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

سیاسی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق

اس سے قبل بیجنگ میں اسحاق ڈار اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر یو جیان چاؤ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کی سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور بنیادی مفادات کی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

آئرن برادرز کا رشتہ برقرار

یو جیان چاؤ نے ملاقات کے دوران کہا کہ چین پاکستان کا آئرن برادر ہے اور ہمیشہ پاکستان سے اپنے تعلقات کو ترجیح دیتا ہے۔ دونوں ممالک نے باہمی اعتماد اور سٹریٹیجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:چین کا بھارتی جارحیت پر شدید ردعمل، امن اور تحمل پر زور

Most Popular