ٹرمپ سابق صدر بائیڈن کی جانب سے لکھا گیاخط سامنے لے آئے،خط میں کا لکھا تھا؟
امریکی صدر کا انکشاف
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش صدر جو بائیڈن کی جانب سے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ان کے لیے چھوڑا گیا خط میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔
خط کی تفصیل
امریکی میڈیا کے مطابق خط کے باہر “47” نمبر درج تھا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47ویں صدر ہیں۔ خط کا آغاز “ڈیئر پریزیڈنٹ ٹرمپ” کے الفاظ سے ہوا اور اس میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
بائیڈن کی نیک تمنائیں
خط میں جو بائیڈن نے لکھا: “اس مقدس دفتر سے رخصت لیتے ہوئے، میں آپ اور آپ کی فیملی کے لیے آئندہ چار برسوں میں نیک خواہشات رکھتا ہوں۔” انہوں نے مزید کہا کہ امریکی عوام اور دنیا بھر کے لوگ اس دفتر کی طرف تاریخ کے اہم موڑ پر دیکھتے ہیں۔
دعاؤں اور رہنمائی کی درخواست
بائیڈن نے مزید لکھا: “میری دعا ہے کہ آئندہ برسوں میں ہماری قوم کے لیے خوشحالی، امن اور وقار کے لمحات آئیں۔ خدا آپ کی رہنمائی کرے، جیسے اس نے ہمارے ملک کے قیام سے اب تک ہماری قوم کی رہنمائی کی ہے۔”
خط کی تاریخ
خط پر 20 جنوری 2025 کی تاریخ درج تھی، جو وہ دن تھا جب جو بائیڈن نے صدارت سے سبکدوش ہوکر ڈونلڈ ٹرمپ کو ذمہ داری سونپی۔
ٹرمپ کا ردعمل
ڈونلڈ ٹرمپ نے خط کے حوالے سے کہا: “یہ ایک اچھا اور متاثر کن خط ہے۔ لطف اٹھائیں اور اچھا کام کریں۔”
خط لکھنے کی روایت
واضح رہے کہ امریکا میں 1989 سے سبکدوش صدر کی جانب سے آنے والے صدر کے لیے خط چھوڑنے کی روایت جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران اور روس کا اسٹریٹجک معاہدہ: دفاعی اور توانائی تعاون