فواد خان کی بالی وڈ فلم “عبیر گلال” کا پہلا گانا جاری، مداحوں کو بھا گیا
فواد خان کی بالی وڈ واپسی
پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کا شمار اُن اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ بالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں کے دل جیتے۔ 2016 کے بعد ہندو انتہا پسندوں کے دباؤ پر پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، جس کے بعد فواد خان کی بالی وڈ اسکرین پر واپسی ممکن نہ رہی۔
عبیر گلال سے نئے سفر کا آغاز
تاہم اب فواد خان فلم “عبیر گلال” کے ذریعے ایک بار پھر بالی وڈ میں جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔ یہ فلم ان کی طویل غیر حاضری کے بعد بالی وڈ میں واپسی کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔ اگرچہ فلم ابھی ریلیز نہیں ہوئی، مگر اس کے گرد تنازعات نے پہلے ہی خبروں میں جگہ بنا لی ہے۔ ہندو انتہا پسند حلقے اس فلم کی مخالفت کر رہے ہیں اور پاکستانی فنکار کی موجودگی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
پہلا گانا ریلیز، مداحوں کی پذیرائی
تمام تر مخالفتوں کے باوجود، فلم “عبیر گلال” کا پہلا گانا “خدایا عشق” ریلیز کر دیا گیا ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ شائقین کی بڑی تعداد نے نہ صرف گانے کو پسند کیا بلکہ فواد خان کی موجودگی کو سراہا بھی ہے۔ گانے میں فواد خان کے ساتھ اداکارہ وانی کپور بھی جلوہ گر ہیں۔
مدھُر آوازیں اور رومانوی ماحول
فلم کے اس رومانوی گانے کو معروف گلوکار ارجیت سنگھ اور گلوکارہ شلپا راؤ نے گایا ہے۔ دل کو چھو لینے والی موسیقی اور دلفریب مناظر نے اس گانے کو فلم کی ریلیز سے قبل ہی خاصی مقبولیت دلا دی ہے۔ سنیما شائقین کو اب فلم کی ریلیز کا شدت سے انتظار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے ٹاپ ڈرامے 2024 :جنہوں نے ملین سے زیادہ ویوز حاصل کیے