Monday, June 16, 2025
ہومEntertainmentفواد خان نے فلم عبیر گلال کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ لیا؟

فواد خان نے فلم عبیر گلال کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ لیا؟

بالی وڈ میں 9 سال بعد واپسی

پاکستانی معروف اداکار فواد خان 9 سال بعد ایک بار پھر بھارتی فلم انڈسٹری میں جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔ فواد خان فلم ’عبیر گلال‘ میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے، جو 9 مئی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ یہ فلم ان کی بالی وڈ واپسی کا پہلا منصوبہ ہے جو لندن کے دلکش مناظر میں فلمایا گیا ہے۔

فلمی معاوضے کی تفصیلات

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان کو فلم عبیر گلال کے لیے 5 سے 10 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فواد خان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے مخصوص انداز اور معیار کی بنیاد پر معاوضہ طے کرتے ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ بالی وڈ اداکارہ وانی کپور جلوہ گر ہوں گی جنہیں اس پراجیکٹ کے لیے تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے دیے گئے۔

فلم کا پہلا گانا ’خدایا عشق‘ ریلیز

حال ہی میں فلم عبیر گلال کا پہلا رومانوی گانا خدایا عشق ریلیز کیا گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ گانے میں فواد خان اور وانی کپور کی کیمسٹری کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

فواد خان کے سابقہ بالی وڈ پراجیکٹس

فواد خان نے 2014 میں فلم خوبصورت کے ذریعے بالی وڈ میں سونم کپور کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا جس پر انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بعدازاں وہ کرن جوہر کی فلم کپور اینڈ سنز اور اے دل ہے مشکل میں بھی نظر آئے۔ ان کی آخری فلم کپور اینڈ سنز 2016 میں ریلیز ہوئی تھی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں معاوضہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں فواد خان کا شمار مہنگے ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، جہاں وہ ایک قسط کا معاوضہ 15 سے 20 لاکھ روپے لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فواد خان کی بالی وڈ فلم عبیر گلال کا پہلا گانا جاری، مداحوں کو بھا گیا

Most Popular