Monday, June 16, 2025
ہومPoliticsسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی...

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی

وفاقی کابینہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے تقریباً 17 ہزار 600 ارب روپے کے بجٹ پر غور کے لیے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہوا۔

بجٹ اور تنخواہوں پر فیصلہ

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران تنخواہوں کے علاوہ پینشن میں بھی 7 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت بجٹ میں عام آدمی کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ابتدائی طور پر 6 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم وزیراعظم نے اسے مسترد کر کے 10 فیصد اضافے کی تجویز سے اتفاق کیا، جسے کابینہ نے منظور کر لیا۔

دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

اجلاس میں دفاع وطن کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور “حق بنیان المرصوص” معرکے کا خصوصی تذکرہ بھی کیا گیا۔ ساتھ ہی سندھ طاس معاہدے کی بھارت کی جانب سے یکطرفہ معطلی پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔

وفاقی وزیر کی تصدیق

وفاقی وزیر امیر مقام نے تصدیق کی کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ 26-2025: تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس کی شرح کتنی ہوگی؟

Most Popular