Wednesday, June 18, 2025
ہومPoliticsحج عازمین کو 40 ہزار روپے واپس کرنے کا فیصلہ، اضافی سہولتیں...

حج عازمین کو 40 ہزار روپے واپس کرنے کا فیصلہ، اضافی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی

حج عازمین کو 40 ہزار روپے واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک کا کہنا ہے کہ رقوم کی واپسی کیٹیگری کے مطابق ہوگی اور عازمین کو اضافی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جن میں ائیر کنڈیشنڈ خیمے اور تین وقت کا کھانا شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہر حاجی کو 40 ہزار روپے تک واپس ملیں گے، اور منیٰ میں اضافی سہولتیں پرانی قیمت پر فراہم کی جائیں گی۔ اس سال حج کے دوران عازمین کو تین وقت کا کھانا، ائیر کنڈیشنڈ رومز اور جپسم کے خیمے فراہم کیے جائیں گے۔ سب سے بڑی سہولت روڈ ٹو مکہ ہوگی، جو عازمین کو دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کا طلبہ سے خطاب اور اسکیموں کا اعلان

Most Popular