Monday, June 16, 2025
ہومPoliticsراولپنڈی: گرلز سیکنڈری اسکول میں آئس کے استعمال کا انکشاف

راولپنڈی: گرلز سیکنڈری اسکول میں آئس کے استعمال کا انکشاف

راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں ایک گرلز سیکنڈری اسکول میں منشیات کے استعمال کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ساتویں جماعت کی ایک طالبہ کے بیگ سے مشتبہ نشہ آور بوتل برآمد ہوئی۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق مذکورہ طالبہ نے یہ نشہ آور چیز کلاس میں دیگر طالبات کو پلائی، جس کے بعد کئی بچیاں بے ہوش ہو گئیں۔ واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اسکول نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور بچی کے والدین کو بھی طلب کیا گیا۔

اس ناخوشگوار واقعہ کے بعد 20 مئی کو بچی کے والدین اور دیگر افراد اسکول پہنچے اور مبینہ طور پر اسکول انتظامیہ پر حملہ کردیا، جس کے دوران ایک خاتون استاد بھی زخمی ہوگئیں۔ پولیس نے اسکول انتظامیہ کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ واقعہ نہ صرف تعلیمی اداروں میں منشیات کے پھیلاؤ پر سوال اٹھاتا ہے بلکہ طلبہ کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کی فوری ضرورت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

Most Popular