Wednesday, February 11, 2026
ہومPoliticsبھارت نے آئی ایم ایف ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرشنا مورتی کو مدت مکمل...

بھارت نے آئی ایم ایف ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرشنا مورتی کو مدت مکمل ہونے سے پہلے واپس بلالیا

بھارتی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) میں تعینات اپنے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرشنا مورتی سبرامنین کو ان کی تین سالہ مدت مکمل ہونے سے چھ ماہ قبل واپس بلا لیا ہے۔ اس اچانک اقدام پر سرکاری سطح پر کوئی واضح وجوہات نہیں دی گئیں، تاہم بھارتی میڈیا نے مختلف ممکنہ وجوہات کا ذکر کیا ہے۔

مدت مکمل ہونے سے پہلے واپسی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشنا مورتی سبرامنین کو جون 2024 میں مدت مکمل کرنا تھی، مگر انہیں قبل از وقت نومبر 2023 میں ہی وطن واپس آنے کا حکم دیا گیا۔ یہ فیصلہ وزارتِ خزانہ کی جانب سے کیا گیا، تاہم سرکاری طور پر ان کی واپسی کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

ڈیٹا پر سوالات اور کتاب کی تشہیر متنازع قرار

میڈیا ذرائع کے مطابق کرشنا مورتی کی واپسی کی دو ممکنہ وجوہات سامنے آئی ہیں۔ پہلی یہ کہ انہوں نے آئی ایم ایف کے ڈیٹا سیٹس پر سوالات اٹھائے تھے، جو ادارے کی پالیسیوں کے خلاف سمجھا گیا۔ دوسری وجہ ان کی جانب سے اپنے عہدے کا استعمال کرتے ہوئے ذاتی کتاب کی تشہیر بتائی جا رہی ہے، جسے حکومتی حلقوں میں ناپسندیدہ عمل سمجھا گیا۔

عہدے سے ہٹانے پر چپ سادھ لی گئی

نہ صرف حکومت بلکہ کرشنا مورتی سبرامنین کی جانب سے بھی اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی اعلیٰ بین الاقوامی عہدے سے اس طرح اچانک ہٹایا جانا بھارتی سفارتی ساکھ کے لیے ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف نے پاکستانی امداد روکنے کا بھارتی مطالبہ نظرانداز کردیا

Most Popular