بھارت کی آبی جارحیت
بھارت نے ایک بار پھر آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے جہلم میں بڑا ریلہ چھوڑ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت کی طرف سے مظفرآباد کے مقام پر دریائے جہلم میں غیر معمولی پانی کا اخراج کیا گیا ہے جس سے خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
دریائے جہلم میں پانی کی سطح میں اضافہ
ایس ڈی ایم اے کے مطابق دریائے جہلم کے دو میل کے مقام پر 22 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔ اتنے بڑے پیمانے پر پانی کا اخراج بھارت کی طرف سے دانستہ طور پر کیا گیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کے آبی انفراسٹرکچر اور شہریوں کو متاثر کرنا ہو سکتا ہے۔
مظفرآباد میں ممکنہ خطرات
ایس ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ ریلے کے باعث دریائے جہلم میں مظفرآباد کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو الرٹ رہنے اور احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی ہدایات
ضلعی انتظامیہ نے مقامی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر دریائے جہلم کے کناروں سے دور رہیں۔ مچھلیاں پکڑنے، نہانے یا دیگر سرگرمیوں سے گریز کریں
یہ بھی پڑھیں:انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کردیا