آج اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نوجوان کی خودکشی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں راولپنڈی کے باشندے فیضان علی نے خود پر گولی چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا۔ اس افسوسناک واقعے کے پس پردہ عوامل کا پتا لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

