مداحوں کی تشویش، اوزیمپک کے استعمال کی افواہیں
حالیہ دنوں بالی وڈ کے مشہور فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کرن جوہر کے وزن میں نمایاں کمی نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا تھا۔ ان کی حالیہ تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں زور پکڑنے لگیں کہ شاید وہ “اوزیمپک” نامی دوا استعمال کر رہے ہیں، جو تیزی سے وزن کم کرنے کے لیے مشہور ہے۔
کرن جوہر کی وضاحت: دوا نہیں، سخت ڈائٹ اور ورزش ہے راز
ایک حالیہ لائیو سیشن کے دوران کرن جوہر نے ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فٹنس کا راز کسی دوا میں نہیں بلکہ ایک سخت ڈائٹ پلان میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے اپنے بلڈ لیولز کو درست کرنے کی ضرورت تھی، جس کے لیے میں اب بھی کچھ ادویات استعمال کر رہا ہوں، لیکن وزن میں کمی کی اصل وجہ میرا غذا پر کنٹرول ہے۔‘‘
صرف ایک وقت کا کھانا، صحت مند طرز زندگی کا انتخاب
کرن جوہر کے مطابق وہ دن میں صرف ایک بار کھانا کھاتے ہیں اور اس ڈائٹ پلان کے ساتھ باقاعدہ تیراکی اور پیڈل بال جیسے کھیلوں کو بھی اپنی روزمرہ روٹین کا حصہ بنا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب اچھی صحت اور ایک بہتر طرز زندگی کے لیے کیا جا رہا ہے۔
مداحوں کے لیے مشورہ: دوا نہیں، فٹنس کے قدرتی طریقے اپنائیں
گفتگو کے دوران کرن جوہر نے مداحوں کو یہ پیغام بھی دیا کہ صحت مند غذا، باقاعدہ ورزش اور مثبت طرز زندگی ہی بہتر جسمانی اور ذہنی صحت کا راستہ ہیں، اور شارٹ کٹس یا افواہوں پر یقین نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:کپل شرما کا چونکا دینے والا وزن کیسے کم ہوتا ہے؟ فٹنس ٹرینر نے راز سے پردہ اٹھادیا