Tuesday, June 17, 2025
ہومSportsسابق آسٹریلوی کرکٹر اور کمنٹیٹر انتقال کر گئے

سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کمنٹیٹر انتقال کر گئے

کیتھ اسٹیک پول 84 برس کی عمر میں چل بسے، 43 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر کیتھ اسٹیک پول 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ آسٹریلیا کے ریاست وکٹوریا سے تعلق رکھتے تھے اور 1966 سے 1974 کے دوران 43 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔

ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں نمایاں کارکردگی

دائیں ہاتھ کے اوپنر کی حیثیت سے انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 37.42 کی اوسط سے مجموعی طور پر 2807 رنز اسکور کیے، جن میں 7 شاندار سنچریاں شامل تھیں۔ وہ 1971 میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کا بھی حصہ تھے، جہاں انہوں نے لیگ اسپن بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ مجموعی طور پر 6 ون ڈے میچز میں انہوں نے 224 رنز بنائے۔

یادگار اننگز اور قیادت کا کردار

کیتھ اسٹیک پول کو 1970-71 کی ایشیز سیریز میں گابا پر انگلینڈ کے خلاف 207 رنز کی اننگز کے باعث خاص طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔ 1972 کی ایشیز سیریز میں وہ نائب کپتان کے طور پر بھی سامنے آئے اور 485 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

کمنٹری میں خدمات اور خراج عقیدت

ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے ریڈیو اور ٹی وی کمنٹری میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔ ان کے انتقال پر کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین مائیک بیئرڈ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اسٹیک پول کی کرکٹ کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سابق بنگلہ دیشی کپتان تمیم اقبال کو دورانِ میچ دل کا دورہ، اسپتال منتقل

Most Popular