Wednesday, June 18, 2025
ہومPoliticsلاہور بائیک لین منصوبہ، 11 کروڑ کی سڑک پینٹنگ پہلی بارش میں...

لاہور بائیک لین منصوبہ، 11 کروڑ کی سڑک پینٹنگ پہلی بارش میں غائب

لاہور میں مریم نواز کی سربراہی میں شروع ہونے والے بائیک لین منصوبے کو پہلی ہی بارش کے بعد شدید نقصان پہنچا ہے، جب 11 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی گئی سڑک کی نشانیاں دھل کر غائب ہو گئیں۔

یہ منصوبہ ماحولیاتی تحفظ اور سائیکل سواروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا، مگر اب عوامی حلقوں میں اس کے معیار پر سنگین سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مخصوص لین کی نشانیاں مدھم ہو چکی ہیں یا مکمل طور پر مٹ گئی ہیں، جس سے ناقص مواد کے استعمال اور ممکنہ بدعنوانی کے خدشات نے جنم لیا ہے۔

یاد رہے کہ اس منصوبے کا آغاز 19 جنوری 2025 کو کیا گیا تھا، جس کے تحت لاہور کی بڑی سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے خصوصی لینز مختص کی گئی تھیں۔ پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ پر نہر سے لاہور پل تک 10 کلومیٹر طویل بائیک لین تعمیر کی گئی تھی، جسے سبز رنگ سے نمایاں کیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے منصوبے کی افتتاحی تقریب کے دوران تعمیراتی معیار کو بہترین رکھنے کی ہدایات دی تھیں، مگر حالیہ بارش نے اس کی حقیقت آشکار کر دی۔

پینٹ کے دھل جانے کے بعد عوامی سطح پر اس منصوبے کی شفافیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، جبکہ شہریوں میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا عمران خان پر طنز، اڈیالہ جیل سے صرف خط آ رہے ہیں

Most Popular