Tuesday, June 17, 2025
ہومTechnologyلاہور میں 9 سے 13 مارچ تک بارشوں کی پیشگوئی

لاہور میں 9 سے 13 مارچ تک بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےلاہور میں 9 سے 13 مارچ تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے وسط تک درجہ حرارت کم رہے گا، جبکہ اسلام آباد اور اس کے مضافات میں موسم ٹھنڈا اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے وقت سردی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے۔ پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں سردی برقرار رہے گی اور آسمان جزوی طور پر ابرآلود رہ سکتا ہے۔

کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ گلگت بلتستان میں بھی ٹھنڈ برقرار رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا مکمل چاند گرہن، بلڈ مون کب اور کہاں دیکھا جا سکے گا؟

Most Popular