Saturday, May 31, 2025
ہومEntertainmentماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کے سوال کو...

ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کے سوال کو نظرانداز کر دیا

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان حال ہی میں اپنی نئی فلم ‘لو گرو’ کی پروموشن میں مصروف ہیں، جس میں وہ ہمایوں سعید کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ دبئی میں ہونے والے ایک مداحوں سے ملاقات کے سیشن کے دوران ماہرہ خان سے بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر اداکارہ نے براہ راست جواب دینے کے بجائے بات کو بدل دیا۔

پریس کانفرنس میں سوال پر ردعمل

پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے ماہرہ خان سے پوچھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ‘رئیس’ میں کام کا تجربہ کیسا رہا اور ساتھ ہی پاکستانی فلموں کی پروڈکشن کوالٹی پر بھی تبصرہ مانگا۔ ماہرہ نے سوال کا رخ موڑتے ہوئے کہا: “وہ تو کافی پرانی بات ہے، آپ کو اب مجھ سے ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے بارے میں پوچھنا چاہیے تھا۔”

‘مولا جٹ’ جیسی پروڈکشن پورے برصغیر میں نہیں

ماہرہ خان نے مزید کہا کہ “مولا جٹ جیسی پروڈکشن کا معیار پورے برصغیر میں کہیں نہیں ملتا۔ یہ فلم کسی بھی انٹرنیشنل پروڈکشن کی طرح تیار کی گئی ہے، اور ہمیں فخر ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری دن بہ دن بہتری کی طرف جا رہی ہے۔ میرا نہیں خیال کہ اب ہمارا موازنہ کسی اور سے کیا جا سکتا ہے۔”

بھارتی پابندی کا پس منظر

یاد رہے کہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ 2017 میں فلم ‘رئیس’ میں کام کیا تھا، تاہم پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگا دی گئی، اور کئی پاکستانی اداکاروں کی تصاویر اور گانے بھی ہٹا دیے گئے۔ ان حالات کے پیشِ نظر ماہرہ خان اب بالی وڈ میں اپنے تجربے پر کھل کر گفتگو کرنے سے گریز کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں فلم کے پوسٹرز سے ہٹانے پر ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا

Most Popular