Thursday, June 12, 2025
ہومPoliticsکراچی: ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے کیس میں نیا...

کراچی: ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا

کراچی کی ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کے کیس میں نیا انکشاف ہوا ہے، جس کے مطابق پہلے 216 قیدیوں کے فرار کی اطلاع تھی لیکن جیل سپرنٹنڈنٹ کے تفتیشی حکام کو بھیجے گئے خط کے مطابق فرار ہونے والے قیدیوں کی اصل تعداد 225 نکلی ہے۔

خط میں بتایا گیا کہ قیدیوں کی دوبارہ گنتی کرنے پر تعداد میں فرق پایا گیا، جس کے بعد پتہ چلا کہ 146 قیدی دوبارہ گرفتار کیے جاچکے ہیں جبکہ 79 قیدی تاحال مفرور ہیں۔

پولیس کے مطابق ایک قیدی نے ماڑی پور میں اپنے گھر میں خودکشی کر لی، جبکہ ایک دوسرا قیدی فرار کے دوران فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔ نئی فہرست کے مطابق مفرور قیدیوں کی تفصیلات تمام متعلقہ تھانوں کو فراہم کر دی گئی ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ضلع ملیر سے سب سے زیادہ 107 قیدی دوبارہ گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ دیگر اضلاع میں کورنگی سے 8، شرقی سے 7، جنوبی سے 7، سٹی سے 3، کیماڑی سے 3، غربی سے 8 اور وسطی سے 6 قیدی دوبارہ پکڑے گئے ہیں۔

Most Popular