Monday, June 16, 2025
ہومEntertainmentٹک ٹاکر مناہل ملک کی گلوکار عمیر اعوان کو دھمکی

ٹک ٹاکر مناہل ملک کی گلوکار عمیر اعوان کو دھمکی

سوشل میڈیا پر متحرک ٹک ٹاکر مناہل ملک ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔ اس مرتبہ معاملہ کسی ٹرینڈنگ ویڈیو کا نہیں بلکہ ایک مشہور گانے سے متعلق ہے۔ مناہل نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکار عمیر اعوان نے اپنے نئے ریلیز کردہ گانے “لارے آ” میں اُن کی نجی زندگی کی جھلکیاں بغیر اجازت استعمال کی ہیں۔

مناہل ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں واضح الفاظ میں کہا ہے کہ گانے میں دکھائی گئی چند مناظر اُن کی زندگی سے منسوب ہیں، جو ان کی اجازت کے بغیر شامل کیے گئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر 24 گھنٹوں کے اندر گانا یوٹیوب سے ہٹایا نہ گیا، تو وہ قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کروائیں گی۔

دوسری جانب، گلوکار عمیر اعوان نے مناہل کے الزام پر ردعمل دیتے ہوئے صاف کہا کہ وہ اپنے گانے کو ہرگز ڈیلیٹ نہیں کریں گے۔ اُن کا مؤقف ہے کہ جو بھی اقدام کرنا ہے، مناہل کو مکمل اختیار حاصل ہے۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ گانا “لارے آ” تین دن قبل یوٹیوب پر جاری کیا گیا تھا، اور اب تک تقریباً 99 ہزار ویوز حاصل کر چکا ہے۔ مناہل کی دھمکی کے بعد اس گانے کو مزید توجہ حاصل ہو رہی ہے، جبکہ کئی سوشل میڈیا صارفین اس تمام معاملے کو ایک “پبلسٹی اسٹنٹ” قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزن میں اچانک حیران کن کمی بیماری یا ڈائٹنگ؟ کرن جوہر نے خاموشی توڑدی

Most Popular