Tuesday, June 17, 2025
ہومPoliticsوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز چین کے 8 روزہ دورے پر روانہ،...

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز چین کے 8 روزہ دورے پر روانہ، شاندار استقبال

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز چین کے 8 روزہ دورے پر روانہ ہوگئیں۔

 

چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچنے پر انہیں ایئرپورٹ پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے 6 اعلیٰ عہدیداروں نے شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیجنگ ایئرپورٹ پر گل دستہ پیش کیا، اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور ان کی اہلیہ نے بھی ان کا خیرمقدم کیا۔

مریم نواز نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی، جس کے سربراہ نے ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ چین کے تعاون سے پنجاب کو اقتصادی اور معاشی ترقی کی بلندیوں تک لے جانے کی خواہش رکھتی ہیں۔

مریم نواز کا 8 روزہ دورہ کل سے شروع ہوگا

جس میں وہ چین کے اسپتالوں، اسکولوں اور دیگر اداروں کا دورہ کریں گی۔ یہ مریم نواز کا چین کا پہلا دورہ ہے، اور وہ پہلی پاکستانی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں جو چین کا دورہ کر رہی ہیں۔ ان کے ہمراہ وفد میں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری اور دیگر وزرا بھی شامل ہیں۔

اس دورے کے دوران، وزیر اعلیٰ پنجاب بیجنگ، شنگھائی، شن ژین اور گوانگ ژو جیسے مختلف شہروں کا دورہ کریں گی، اور وہاں مختلف ملاقاتوں، تقاریب اور کانفرنسوں میں شرکت کریں گی۔

Most Popular