Tuesday, June 17, 2025
ہومEntertainmentمیکا سنگھ نے شاہ رخ خان کو تین ماہ کے لیے اپنی...

میکا سنگھ نے شاہ رخ خان کو تین ماہ کے لیے اپنی گاڑی تحفے میں کیوں دی؟ دلچسپ کہانی سامنے آگئی

شاہ رخ خان نے کس شخصیت کی مہنگی ترین گاڑی کو 3 ماہ تک اپنے پاس رکھا اور کیوں؟

میکا سنگھ کا دلچسپ انکشاف

معروف گلوکار میکا سنگھ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک بار شاہ رخ خان کو اپنی گاڑی ’ہمر‘ دی تھی، جو کنگ خان کو اتنی پسند آئی کہ انہوں نے تین ماہ تک وہ گاڑی اپنے پاس رکھی۔

انٹرویو میں شاہ رخ خان کے قصے

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں میکا سنگھ نے شاہ رخ خان کی شخصیت اور ان کے ساتھ گزارے خوبصورت لمحات پر کھل کر بات کی۔ اس موقع پر میکا نے ماضی کا ایک خاص واقعہ بھی شیئر کیا، جو ان کی اور شاہ رخ خان کی دوستی کا عکاس ہے۔

پہلی ملاقات اور یادگار لمحے

میکا سنگھ نے بتایا کہ ان کی ملاقات ایک اسٹوڈیو میں شاہ رخ خان سے ہوئی، جہاں شاہ رخ فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے، جبکہ میکا وہاں ہمیش ریشمیا کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کر رہے تھے۔

شاہ رخ خان کی دعوت قبول

میکا کے مطابق شوٹنگ کے دوران شاہ رخ نے ملاقات کا کہا، جس پر میکا نے انہیں اپنے شوٹ کے سیٹ پر آنے کی دعوت دی۔ شاہ رخ نے دعوت قبول کرتے ہوئے نہ صرف سیٹ پر آئے بلکہ پورا ایک گھنٹہ وہاں موجود رہے اور ہر چیز کا مشاہدہ بھی کرتے رہے۔

مداحوں کا رش اور میکا کی پیشکش

میکا سنگھ نے مزید بتایا کہ شاہ رخ جب واپس جانے لگے تو مداحوں کا ہجوم کافی بڑھ چکا تھا اور ان کی اپنی گاڑی بھی کافی دور کھڑی تھی۔ ایسے میں میکا نے انہیں اپنی ’ہمر‘ گاڑی لے جانے کی پیشکش کی۔

شاہ رخ کا خوشگوار ردعمل

شاہ رخ نے پہلے حیرانی سے پوچھا کہ واقعی گاڑی لے جا سکتے ہیں؟ جس پر میکا نے انہیں بلا جھجھک اجازت دے دی اور شاہ رخ وہ گاڑی لے کر روانہ ہوگئے۔

میکا سنگھ کے مطابق گاڑی لے جانے کے بعد انہوں نے شاہ رخ کو پیغام بھیجا کہ وہ جب تک چاہیں گاڑی اپنے پاس رکھ سکتے ہیں شاہ رخ کو یہ گاڑی اتنی پسند آئی کہ انہوں نے تقریباً تین ماہ بعد اسے واپس کیا۔

یہ بھی پڑھیں:میکا سنگھ کا انکشاف: شاہ رخ خان نے قیمتی ہیرے کی انگوٹھی واپس کر دی

Most Popular