Monday, June 16, 2025
ہومPoliticsبھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا مقصد کشمیر کی تحریکِ آزادی کو...

بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا مقصد کشمیر کی تحریکِ آزادی کو بدنام کرنا ہے: مشعال ملک

بھارتی دہشتگردی کی شدید مذمت

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے پہلگام میں فائرنگ کے واقعے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا اصل مقصد کشمیریوں کی جائز آزادی کی تحریک کو بدنام کرنا ہے۔ انہوں نے بھارتی ریاستی دہشتگردی اور جھوٹے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے ان اقدامات کا نوٹس لے۔

سکھوں کے قتل عام سے مشابہ واقعہ

مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلگام کا واقعہ سال 2000 میں چھٹی سنگھ پورہ میں ہونے والے سکھوں کے قتل عام جیسا ہے، جب بھارتی ایجنسیوں نے امریکی صدر بل کلنٹن کے دورہ بھارت سے قبل کشمیریوں کو بدنام کرنے کے لیے 35 سکھوں کو قتل کیا تھا۔ مشعال ملک نے عالمی برادری کو یاد دلایا کہ بھارت کی تاریخ ایسے سازشی واقعات سے بھری ہوئی ہے جن کا مقصد کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کو دہشتگردی سے جوڑنا ہے۔

گودی میڈیا اور امریکی نائب صدر کو خبردار کیا

انہوں نے کہا کہ بھارت کے دورے پر موجود امریکی نائب صدر جے ڈی وانس کو بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کا شکار نہیں بننا چاہیے کیونکہ گودی میڈیا ہمیشہ سے ریاستی بیانیے کو تقویت دیتا ہے اور حقائق کو چھپاتا ہے۔

واقعے کی تفصیلات اور بھارتی پروپیگنڈا

یاد رہے کہ آج مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ کے واقعے میں 27 سیاح ہلاک اور 12 زخمی ہوئے۔ بھارتی میڈیا نے اس واقعے کے بعد فوری طور پر کشمیری حریت پسندوں پر الزام تراشی شروع کردی، حالانکہ واقعے کی آزادانہ تحقیقات تاحال نہیں ہوئیں۔

مشعال ملک کا عالمی اداروں سے مطالبہ

مشعال ملک نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی میڈیا اس واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کریں اور بھارت کے پراپیگنڈا نیٹ ورک کا پردہ چاک کریں تاکہ کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم دنیا کے سامنے لائے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:جیو نیوز پر بطور نیوز اینکر پہلی تنخواہ کتنی تھی؟ رابعہ انعم نے پوڈ کاسٹ میں راز کھول دیا

Most Popular