Saturday, April 19, 2025
ہومPoliticsآن لائن علم رسوخ فی العلم نہیں دیتا: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری

آن لائن علم رسوخ فی العلم نہیں دیتا: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری

آن لائن علم رسوخ فی العلم نہیں دیتا: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری

لاہور: تحریک منہاج القرآن کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ آج کل کاروباری یوٹیوبرز اور گوگل اسکالرز نے دین کا روپ دھار لیا ہے، لیکن یاد رکھیں! آن لائن علم حاصل کرنے والا “رسوخ فی العلم” نہیں پا سکتا۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی علمی مقام حاصل کرنے کے لیے درسی کتب کا کم از کم 10 سے 15 سال کا گہرا مطالعہ لازم ہے۔ سوشل میڈیا اور آن لائن مواد سے دین کا ادھورا اور غیر مستند فہم حاصل ہوتا ہے، جو کہ امت میں فکری انتشار پیدا کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دینی علوم کے ماہر بننے کے لیے مدارس اور علمی محافل میں سنجیدہ تعلیم و تدریس ضروری ہے۔

آن لائن علم رسوخ فی العلم نہیں دیتا: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری

Most Popular