Saturday, June 14, 2025
ہومPoliticsپاکستان کا مؤقف: ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے

پاکستان کا مؤقف: ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے

اقوام متحدہ میں پاکستان کا دو ٹوک موقف

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ انہوں نے ایران پر اسرائیلی حملے کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اسے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

اسرائیلی جارحیت کی مذمت

عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیلی حملے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی ایک معمول بنتی جا رہی ہے، جس پر عالمی برادری کو فوری توجہ دینی چاہیے۔

ایران کا جوابی حملہ اور اس کی تفصیلات

اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے “آپریشن وعدہ صادق سوم” کے تحت ڈیڑھ سو سے زائد میزائل داغ کر اسرائیل کے مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔ یہ حملے ایک گھنٹے میں تین وقفوں کے دوران کیے گئے جن میں پہلے مرحلے میں 100، دوسرے میں 50 اور تیسرے میں بھی تقریباً 50 میزائل داغے گئے۔ ایرانی کمانڈر کے مطابق 150 سے زائد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

اہم مقامات پر حملے، درجنوں زخمی

ان حملوں میں اسرائیلی وزارت دفاع، فوجی اڈے اور قومی سلامتی کی وزارت شامل ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں کم از کم 63 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ نیواتم ایئربیس پر کیے گئے حملے میں بھی کئی اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

Most Popular