Wednesday, June 4, 2025
ہومPoliticsپاک بھارت ہاٹ لائن کھلی ہے، توقع ہے سیز فائر برقرار رہے...

پاک بھارت ہاٹ لائن کھلی ہے، توقع ہے سیز فائر برقرار رہے گا: ترجمان افواج پاکستان

سیز فائر پر امید

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک امریکی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر برقرار رہنے کی امید ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان ہاٹ لائن رابطہ کھلا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ فضائی اور میزائل حملوں کے بعد بھی سینئر افسران ہاٹ لائن پر مسلسل رابطے میں رہے، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ امن قائم رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان نے بھارتی حملوں کے نقصانات سے متعلق مکمل شفافیت سے کام لیا ہے اور امید ہے کہ بھارت بھی ایسا ہی کرے گا۔

دہشت گردی میں بھارت کا کردار

ترک نیوز ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے انکشاف کیا کہ 2024 کے آغاز سے اب تک پاکستان میں 3700 سے زائد دہشتگردی کے واقعات ہو چکے ہیں، جن میں 3896 افراد شہید ہوئے، جن میں 2582 سویلین اور سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ان دہشتگرد کارروائیوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

پاکستان کا واضح مؤقف

ترجمان پاک فوج نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، لیکن اگر بھارت نے حملہ کیا یا اشتعال دلایا تو پاکستان کا ردعمل انتہائی سخت ہوگا۔ انہوں نے بھارت کی اسرائیل سے مشابہت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھارت اسرائیل نہیں اور پاکستان فلسطین نہیں ہے‘‘۔ پاکستان کبھی بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا۔

بھارت کا الزام تراشیوں میں ناکامی

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت پہلگام واقعے جیسے معاملات میں کوئی قابلِ اعتبار ثبوت پیش نہیں کر سکا۔ بھارت ان واقعات کو دہشتگردی کے بہانے کے طور پر استعمال کر رہا ہے تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔

پاکستان کا دفاعی مؤقف اور کامیابیاں

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے، جن میں 3 رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے یہ طیارے گرائے لیکن بھارت اسے تسلیم نہیں کرتا۔ انہوں نے بی ایل اے کے جعفر ایکسپریس پر حملے کا بھی ذکر کیا جس میں تنظیم نے کھلے عام بھارت سے مدد مانگی اور نئی دہلی کے کئی سابق جرنیل اور سیاستدان اس کی حمایت کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے پانی روکا تو ہمارے ردعمل کے نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے: ترجمان پاک فوج

Most Popular