پاکستان ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، اگرچہ ٹیم اپنے آخری گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 4-3 سے شکست کھا گئی، لیکن پوائنٹس اور گول ڈیفرنس کی بنیاد پر فائنل فور میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔
گول ڈیفرنس سے برتری
پاکستان اور ملائیشیا دونوں کے پوائنٹس چار چار رہے تاہم پاکستان نے مجموعی طور پر 9 گول کیے، جب کہ ملائیشیا نے 8، یوں پاکستان ایک گول کی برتری کی وجہ سے سیمی فائنل میں پہنچا۔
دیگر میچز کی صورتحال
ملائیشیا نے جاپان کو شکست دی لیکن ناکافی گول ڈیفرنس کی بنا پر وہ اگلے مرحلے میں نہ جا سکا۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر گروپ کی مضبوط ٹیم بن کر سامنے آیا۔
سیمی فائنل شیڈول
سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ فرانس سے جمعے کے روز ہوگا، جبکہ نیوزی لینڈ کا سامنا کوریا سے ہو گا۔ اب قومی ٹیم کی نظریں فائنل تک رسائی پر مرکوز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:انٹرنیشنل کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ کا رجحان، تمام ممالک کیلئے خطرہ، کھلاڑی یہ کیوں کررہے ہیں؟