Tuesday, June 17, 2025
ہومPoliticsبچوں کے ب فارم میں نئے سیکیورٹی فیچرز کا اضافہ

بچوں کے ب فارم میں نئے سیکیورٹی فیچرز کا اضافہ

بچوں کے ب فارم میں نئے سیکیورٹی فیچرز کا اضافہ

اسلام آباد: نادرا (NADRA)نے بچوں کے لیے جدید سیکیورٹی فیچرز کے حامل خصوصی ب فارم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جو 10 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے لازمی ہوگا۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق، اس نئے ب فارم کا اجرا 15 جنوری سے مرحلہ وار شروع ہوگا، جس کا مقصد شناختی معلومات کے غلط استعمال اور چوری کو روکنا ہے۔

یہ اقدام جعلی شناختی کارڈز، غیر قانونی پاسپورٹ، اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام میں معاون ثابت ہوگا۔

نئے ب فارم میں بچوں کے فنگر پرنٹس اور تصاویر شامل ہوں گی۔ نادرا سینٹرز پر انگلیوں کے نشانات اور تصاویر کے لیے والدین یا قانونی سرپرست کی موجودگی ضروری ہوگی۔ نادرا سے نیا ب فارم حاصل کرنے کے لیے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور بچے کا کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ لانا لازمی ہے۔

پاسپورٹ کے لیے نیا ب فارم درکار ہوگا، اور پرانے ب فارم میں تصویر اور فنگر پرنٹس نہ ہونے کے سبب وہ قبول نہیں ہوگا۔ یونین کونسلز میں بھی نشانات اور تصاویر کی سہولت فراہم کی جائے گی، اور نادرا کا ڈیٹا صوبائی سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر خدمات مزید بہتر بنائی جائیں گی۔

Most Popular