بھارتی عملے کی واپسی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کا بتانا ہے کہ براڈ کاسٹ کمپنی کے 23 بھارتی شہریوں کو بھارت روانہ کر دیا گیا ہے۔
واہگہ بارڈر کے ذریعے واپسی
ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹ کمپنی کے ارکان کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھجوایا گیا۔ حکومت کی جانب سے بھارتی شہریوں کو فوری طور پر پاکستان چھوڑنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔
پس منظر
خیال رہے کہ 2 روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی مزید بڑھ گئی تھی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کا مؤقف
پہلگام حملے کے بعد بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے دو طرفہ کرکٹ میں ہندوستان کے ساتھ پاکستان کا سامنا کرنے پر اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہم آئندہ مستقبل میں ہونے والی کسی دو طرفہ سیریز میں پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ کا پی ایس ایل10 میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان